نئی دہلی …..بھارت نے بحر ہند میں چینی آبدوزوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے جاسوسی طیارے اور ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔
ایک بھارتی اخبار کے مطابق بحر ہند میں چینی ایٹمی اور روایتی آبدوزوں پر نظر رکھنے کے لیے بھارت نے جزائد انڈیما اور نکوبار میں واقع اپنے فوجی اڈے پر جاسوسی طیارے اور ڈرون تعینات کردیے ہیں ۔ان جاسوسی طیاروں میں بحریہ کے جاسوسی طیارے پوزائیڈنکے علاوہ ڈرون طیارہ سرچربھی شامل ہے ۔بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ان طیاروں کو دو ہفتے قبل اس فوجی اڈے پر تعینات کیا گیا تھا ۔