پیرس (کامران یوسف گھمن) بھارتی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے پاکستان میں بم دھماکوں، صوبائی تعصبات اور فرقہ وارانہ فسادات میں تو بھارت کا ہاتھ ہے ہی اب وہ بارڈر ایریا میں نہتے پاکستانیوں پر فائرنگ کرکے اپنا ظالمانہ چہرہ مزید عیاں کر رہا ہے پاکستانی قوم اپنے وطن پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے پرعزم اور ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
اقوام متحدہ بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے حکمران عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ بھارتی دراندازی کو روکیں ورنہ حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر کامران یوسف گھمن نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے چپراڑ اور بجوات سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری سے 3 شہریوں کی شہادت اور 22 افراد کا زخمی ہونا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔
بھارت ہمیں اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین بھی بھارتی زبان استعمال کر رہا ہے جس کا سختی سے نوٹس لینا انتہائی ضروری ہے پاکستان پرامن ملک ہے اور اپنے ہمسائیوں کا خیال بھی رکھتا ہے پاکستان میں را کی کارروائیاں عیاں ہیں۔
مگر بھارت ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرتا رہتا ہے حکومت فی الفور تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کرکے ملکی دفاع کیلئے حتمی فیصلہ کرے بھارت اگر اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو اس کو اینٹ کا جواب پتھر دے دیا جائے گا۔