واشنگٹن بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا۔ دونوں ملکوں نے معاہدےکو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے چیئرمین ولیم تھورن بی کا کہناہے کہ روس سے میزائل خریدنے پر بھارت کو جدید مسلح ڈرونز کی فروخت روکی جاسکتی ہے۔ نئی دہلی یہ ڈرونز پاکستان کے خلاف استعمال کرسکتاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چالیس ہزار کروڑ کی لاگت سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل روس سے خریدے گا۔ دنوں ملکوں نے خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔ماسکو یہ میزائل جلد نئی دہلی کے حوالے کرےگا۔ہتھیاروں سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے چیئرمین ولیم تھورن بی نے بھارتی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں کہاکہ روس سے میزائل خریدنے پر بھارت اور امریکا کا ٹیکنالاجیکل تعاون متاثر ہوسکتاہے۔ تھورن بی کا کہنا تھا بھارت مسلح ڈرون پاکستان کے خلاف استعمال کرسکتاہے اور نئی دہلی کو جدید مسلح ڈرونز پریڈیٹر کی فروخت روکی جاسکتی ہے۔