اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اپنی حدود میں پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا اور آج واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا جانا ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیاجائے گا۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ بھارت نے بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے آنیوالے اپنے شہریوں کوپریڈایونیومیں آنے سے روک دیا اور جوائنٹ پریڈ روکنے پر غور شروع کردیا۔ ایک طرف پاکستان نے بھارتی پائلٹ واپس بھیجنے کا اعلان کیا تو دوسری طرف بھارت پریڈ ہی منسوخ کرنے کا سوچ رہا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بتایاہے کہ اٹاری بارڈر پر پرچم اتارنے کی کوئی تقریب نہیں ہوگی تاہم پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کو لینے کے لیے انڈین ایئرفورس کی ٹیم اٹاری پہنچ چکی ہے ۔ اس موقع کو اپنے کیمروں میں قید کرنے کے لیے میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی اٹاری بارڈر پر موجود ہے ۔ دوسری طرف پاکستانی میڈیا کے مطابق واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی پائلٹ کی واپسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور گروپ کیپٹن بھارتی پائلٹ کو واہگہ چھوڑنے جائیں گے جبکہ انڈین اتاشی اپنے ملک کے پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے ۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے پائلٹ کی واہگہ بارڈر کی بجائے فضائی راستے سے واپسی چاہتا ہے جس پر پاکستان نے بھارتی درخواست جزوی طورپر منظور کرلی اور رات گئے واہگہ کی بجائے اٹاری بارڈر سے بھیجنے کا فیصلہ سنادیا۔ بھارت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے پائلٹ کی واہگہ بارڈر کی بجائے فضائی راستے سے واپسی چاہتا ہے جس پر پاکستان نے بھارتی درخواست جزوی طورپر منظور کرلی اور رات گئے واہگہ کی بجائے اٹاری بارڈر سے بھیجنے کا فیصلہ سنادیا۔