ملتان ……سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے سے پاک بھارت مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔ملتان ائر پورٹ پر میڈیا سےگفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ عدالت کرے گی کہ عمران خان اور ڈاکٹر عاصم پر الزامات ایک جیسے ہیں یا نہیں ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وزیر اعظم کو تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے چاہئیں۔