counter easy hit

کشمیر حملے پر بھارت تفتیش کے بغیر ہی الزام عائد کر رہا ہے، پاکستان

India charges without investigating the attack on Kashmir

India charges without investigating the attack on Kashmir

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی اڈے پر مسلح حملے میں 17 بھارتی فوجیوں کے ہلاکت کا الزام نئی دہلی حکومت نے پاکستان پر عائد کیا ہے، جب کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہونے والے اس حملے میں مسلح افراد نے اس فوجی اڈے میں گھس کر فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اپنی نوعیت کے اس خون ریز واقعے کے بعد نئی دہلی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی ہے۔ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک ’دہشت گرد ریاست‘ ہے۔

ادھر پاکستانی دفتر خارجہ نے ان بھارتی الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر تفتیش کیے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی حکومت کے مطابق اس معاملے کی باقاعدہ تفتیش کی جانا چاہیے اور اس کے بعد ہی کوئی بیان دیا جانا درست ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ جولائی کے آغاز میں عسکریت پسند رہنما برہان وانی کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ ان پرتشدد مظاہروں میں اب تک 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اتوار کے روز فوجی اڈے پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف طرز کے بیانات دیکھے جاتے رہے۔

اس حوالے سے بھارتی اور پاکستانی صارفین کی آراء بالکل متضاد دکھائی دیں۔ سوشل میڈیا سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں اس حملے پر شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے، جب کہ پاکستانی صارفین اس حملے میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website