بھارتی کابینہ میں 3 طلاق پر 3سال قید کا بل منظور
India, Court,
بھارتی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر3 طلاق دینے کو جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا ہے ۔اب یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بل کے تحت 3 طلاق دینا جرم قرار دیا جائے گا اور مجرم کو 3 سال کی قید سنائی جائے گی۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر مسلم رائے عامہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، 3 طلاقوں کے حامی اور مخالفین دونوں کا کہنا ہے اس کی قانون سازی پر سنل لا میں مداخلت ہے جو آئین کے خلاف ہے