لاہور : خصوصی گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں ہندوستانی وزیر دفاع کے بیان کا نوٹس لیں اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
ہندوستانی وزیر دفاع کا بیان علاقائی امن کے حوالہ سے خطرناک ہے اس وقت دنیا کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔ ہندوستان دہشت گردی پھیلانے کی باتیں کر رہا ہے۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے تک کی اجازت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کا بیان ہندوستانی وزیر دفاع کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔