دماغ میں کیڑا وہ بھی اصلی اور زندہ ، بھارت میں پیش آئے واقعہ سے کہاوت سچ ثابت ہوگئی ، چنئی کی خاتون کے سر میں 12 گھنٹے تک موجود رہنے والے لال بیگ کو آپریشن کرکے نکال لیا گیا۔
بھارتی ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ سوتے وقت لال بیگ خاتون کی ناک کے ذریعے سر میں پہنچا اور دماغ کے نزدیک آنکھوں کے درمیانی حصے میں موجود رہا۔ سر میں چبھن ،آنکھوں میں جلن کی شکایت پر خاتون کو اسپتال لے جایاگیا،وجہ سامنے آنے پر 45 منٹ کے آپریشن کے بعد لال بیگ کوسر سے باہر نکالا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر لال بیگ سر کے مزید اندر جا کر مر جاتا تو خاتون کو انفیکشن ہوسکتا تھا جس سے ان کے دماغ پر بھی اثر پڑتا۔