نئی دہلی : پیرس ملاقات کے بعد برف پگھلنے لگی، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا آئندہ ہفتے دورۂ پاکستان کا امکان ہے۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سشما سوراج افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرسکتی ہیں، پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مزید پیش رفت کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری میٹنگ جولائی میں اوفا میں ہوئی تھی، جہاں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزير اعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی تھی۔