اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا جس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں بھارتی عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے جب کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، مفادات اور استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پرامن اور خوشحال خطے کے قیام ممکن ہے۔