بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں دولت کی حوس میں ایک شخص اپنی بیوی جوئے میں ہار گیا۔
میرٹھ: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے علاقے مراد آباد میں دولت کی حوس میں عمر علی نامی شخض اتنا پاگل ہو گیا کہ اس نے اپنے بیوی کو بھی 50 ہزار کے عوض جوئے پر لگا دیا۔ جوئے کے دوران اس نے اپنے 3 ساتھیوں کے درمیان شرط لگائی کہ اگر وہ نہ جیت سکا تو اس کے بدلے میں وہ اپنی بیوی ان کو دے گا اور بد قسمتی سے وہ جوئے کی رقم نہیں جیت سکا اور بیوی ہار گیا۔ 28 سالہ عاصمہ نے پولیس کو بتایا کہ جب اس کا شوہر اسے گھر سے باہر لیکر آیا تو وہاں پر موجود مشکوک افراد کو دیکھ کر الارم بجا دیا اور وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکی۔ وہاں پر موجود گاؤں کے دو افراد نے اسے پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ مراد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عاصمہ کو خواتین کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر گیتا دیوی کے مطابق خاتون کے الزامات کی تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اس کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے اور مزید مخلتف پہلو سے تحقیق کی جا رہی ہے۔ عاصمہ کا کہنا تھا کہ 2012 میں اس کی عمر علی سے شادی ہوئی اور وہ اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔