والدین کے گھر جانے کیلئے رکشے میں سوار ہوئی تھی،متاثرہ خاتون ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، لیکن کسی کو گرفتار نہ کرسکی۔
نئی دہلی : بھارت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، نامعلوم افراد نے چلتے رکشے میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کی 9 ماہ کی بیٹی کو رکشے سے باہر پھینک دیا، جس سے وہ ہلاک ہو گئی، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، لیکن کسی کو گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس کا کہنا تھا یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گڑگائوں میں پیش آیا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی اور اس کی والدہ کی عمر 20 سال ہے، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے والدین کے گھر جانے کیلئے ایک رکشے میں سوار ہوئی۔