India: Google introduced the toilet tool in the Map
گوگل نے بھارت میں شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا، اپنے میپ میں ٹوائلٹ ٹول متعارف کرا دیا، اب بھارتی شہری عوامی مقامات پر گوگل کے ذریعے ٹوائلٹ تلاش کرسکیں گے۔
بھارت میں تقریبا ستر فیصد گھرانوں میں بیت الخلا کی سہولت نہیں ہے، گوگل نے بھارتی وزارت شہری ترقی کے ساتھ شراکت داری میں گوگل میپ میں ٹوائلٹ تلاش کرنے والے ٹول کو متعارف کرایا ہے۔یہ ٹول سب سے پہلے دہلی میٹرو پولیٹن ایریا کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔