وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے ،بھارت نے ہمیشہ اس مسئلے پر بات کرنے سے گریز کیا، بھارت مسئلہ کشمیر پر مخلص ہے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے باکو میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد کو بند کرنا چاہتے ہیں، ہم اسلام آباد کو کھلا رکھیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ سی پیک پر ترقی کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے ،منظور نہیں کروں گا ۔