اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سکھوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، سکھوں نے خالصتان تحریک کا اعلان کر دیا ، 6 جون کو بھارت سمیت پوری دنیا میں موجود سکھ برادری نے خالصتان تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 6 جون 1984 کے بعد سکھوں نے الگ ملک بنانے کی خاطر ایک تحریک چلائی، سکھ رہنما بھارت اور دیگر ممالک میں بیٹھ کر اس تحریک کو پرموٹ کر رہے ہیں لیکن اس سال سکھوں کی جانب سے 6 جون کو خالصتان تحریک پورے زور و شور سے چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نریندر مودی نے اپنے ہاتھوں بھارت کو آگ لگا دی ، شہریت بل کی وجہ سے پورے ہندوستان کی کوئی بھی گلی یا محلہ ایسا نہیں ہے جس میں احتجاج نہیں ہوا، کشمیر کے اندر بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔ لیکن کچھ دن بعد 6 جون آرہا ہے اور 6 جون کو بھارت کے اندر ایک خوفناک صورتحال پیدا ہونے جا رہی ہے، وہ سکھ جانتے ہیں جب بھارتی فوج نے دربار صاحب پر حملہ کیا، سکھ رہنماؤں کا ببے رحمی سے قتل کیا گیا، دربار صاحب کی بے حرمتی کی گئی، بھارت میں موجود سکھوں کے سینے میں موجود لاوا پھٹنے والا ہے اور 6 جون کو بھارت میں ایک نعرہ گونجنے جا رہا ہے کہ بن کر رہے گا خالصتان ۔ بھارت کے اندر اس تحریک کو روکنے کے لیے انتہائی خوفناک سازش تیار کی جارہی ہے کیونکہ سکھوں نے خالصتان کا پرچم، کرنسی اور ترانہ تک تیار کر رکھا ہے، نریندر مودی نے اس مرتبہ بھارتی اداروں کو میدان میں اتارنے کے بدلے آر ایس ایس کے غنڈوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نرنیندر مودی وہی1947 والا منصوبہ تیار کر چکے ہیں جب مسلمان پاکستان کی جانب ہجرت کرنے لگے تو ہندوؤں نے سکھوں کو استعمال کیا، اب سکھوں کی تحریک کو کچلنے کے لیے آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کے کپڑے پہن کر سکھوں کے خلاف میدان میں اتریں گے، 6 جون کی تحریک کو روکنے کے لیے مودی ایک بار پھر خون کا کھیل کھیلنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔