لاہور……مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کا شیڈول ابھی تک برقرار ہے، پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان وقت آنے پر کردار ادا کرے گا، سب سے پہلے ہمارے اپنے مفادات کا تحفظ اہم ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے، اسلامی دنیا کو کوشش کرنی چاہیے کہ تناؤ کو کم کیا جائے۔