counter easy hit

فضائی آلودگی میں بھارت نے چین کوپیچھے چھوڑ دیا

دنیا میں بدترین فضائی آلودگی میں بھارت اب چین کو بھی پیچھے چھوڑتا جا رہا ہے۔

India, having, more, polluted, air, than, chinaبھارت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے ہر سال تقریباً11 لاکھ افراد وقت سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔عالمی فضائی آلودگی پر ایک نئی تحقیق کے مطابق فضا میں موجود خطرناک ذرات کی وجہ سے چین میں قبل از وقت ہلاکتوں کی شرح رُک گئی ہے جبکہ بھارت میں ایسی اموات میں یک دم تیزی آئی ہے۔سن1990ء اور 2015ء کے درمیان بھارت میں قبل از وقت اموات میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بھارت میں صنعتوں اور آبادی میں تیزی سے اضافہ اور عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website