کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں گرمی سے ہلاکتوں کے بعد حکومت کو پہلے سے ہی بچاؤ کے انتظامات کر لینے چاہیئے تھے۔
لندن سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے عمران خان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے ہلاکتیں اللہ کی طرف سے ہوئی ہیں۔
لیکن جب بھارت میں گرمی سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے تو حکومت کو اسی وقت گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لینی چاہیئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرمی سے ہلاکتیں انتہائی افسوسناک ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے یہاں آیا ہوں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 5 روز سے جاری گرمی کی شدید گرمی کی لہر اور لوڈ شیڈنگ کے باعث اب تک 1200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔