اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشنر کی ایک روز میں دو بار دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بھارتی ہائی کمیشنر کو بتایا گیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آج بھی بھارتی فورسسز کی جانب سے راولا کوٹ کے گاؤں موری میں فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے محمد اعظم نامی شخص کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک خاتون منیر اختر شہید، دو بیٹیاں زخمی ہوئیں اور گھر بھی تباہ ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صبح بھی بھارتی ہائی کمیشنر کو سمجھوتہ ایکسپریس واقعے کے ملزم کو ضمانت دیئے جانے پر احتجاج کے لیے طلب کیا گیا تھا۔