بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہےکہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ امن میں پہل کی۔
بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ راجیا سبھا میں بات کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوششیں کی، جامع مزاکرات کی بات ہوئی، خارجہ سیکریٹریز ملاقات بھی ہوئی، وزیراعظم مودی تو لاہور بھی گئے۔ سشما سوراج نے کہا کہ بات وہاں سے خراب ہوئی جب پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا اور نوز شریف نے برہان وانی کی تعریفیں کیں اور برہان وانی کو مجاہد اور شہید قرار دیا۔