سپریم کورٹ بار کےصدربیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بھارت جنگ کا ماحول بنایا ہوا ہےجبکہ مودی پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے ،حکومت اور اپوزیشن کایہ ٹیسٹ ہے ،ملکی قیادت نےدرست فیصلےکئے تو وکلاء برادری قدم قدم ان کے ساتھ ہو گی۔
سپریم کورٹ بار کےصدرعلی ظفر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیوں کے ساتھ میڈیا کےذریعے کولڈ وار شروع کر رکھی ہے،وہ کشمیر میں مظالم چھپانے اور سی پیک کو نقصان پہنچانےکیلئے پراپیگنڈا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورت حال حکومت اور اپوزیشن کا ٹیسٹ ہے ،بھارتی دھمکیوں پر مغربی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے ، بھارتی عوام امن پسند ہے،مودی حکومت کو غلط اقدامات سےروکا جائے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارتی دھمکی کو اقوام متحدہ میں لےکر جائے، چین اور روس دوست ملک ہیں ،انہیں ساتھ ملائے اور کشمیر میں ظلم وستم کےخلاف جنیوا میں مقدمہ درج کرایا جائے