کراچی: بھارت کے سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے۔ وہ پتاشری براہما کی گدی نشینی کی48ویںسالگرہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر اپنی جنم بھومی کراچی کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ سوچ کرمیں غمزدہ ہوجاتاہوں کہ کراچی اور سندھ بھارت کا حصہ نہیں ہیں۔ اپنے بچپن کے دنوں می آرایس ایس میں بہت فعال ہوا کرتا تھا اور یہ سوچ کربہت مایوسی ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے۔ایل کے ایڈوانی نے ہندوؤں کی روحانی کی ترقی کیلیے پتاشری کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انھوں نے براہما تنظیم کی جانب سے خواتین کی بہتری کیلیے کی گئی کوششوں کو بھی سراہا۔