صدرآزادکشمیرمسعودخان نے کہا ہے کہ ابھی اڑی واقعے کی گرد بھی نہیں بیٹھی تھی کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانے شروع کردیے ہیں ۔
جیونیوز سےخصوصی بات چیت کرتے ہوئے صدرآزادکشمیر کا کہناتھا کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے یہ انتہائی غیر ذمہ دارارنہ رویہ اور انتہائی قابل مذمت بات ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ سفارتی طور پر پاکستان کو علیحدہ کرنے کی یہ کوشش ناکام ہوگی اور بھارت اڑی سیکٹرکےواقعےکی آڑمیں پاکستان کےخلاف مہم جوئی سےبازرہے۔
صدرآزادکشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور غیور عوام اس کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ۔