counter easy hit

پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی ،اعتزاز احسن

India is not Pakistan war, Aitzaz Ahsan

India is not Pakistan war, Aitzaz Ahsan

پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت نان اسٹیٹ ایکٹرز پر پابندی لگانے میں ناکام رہی ہے ،پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی،وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کی تقریر میں کلبھوشن یادو کا نام کیوں نہیں لیا، انتظار ہے وزیر اعظم بھارتی جاسوس کانام کب لیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث کے دوران سینیٹ میں قائد ایوان اعتزاز احسن خطاب کر رہے تھے ،بولے46 ارب ڈالر پاکستان کی یک جہتی سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ۔قومی یک جہتی کےلیے حکومت بھی دو تین اہم اقدامات کرے ۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ آپس میں غلط فہمیاں دور نہ ہوئیں تو کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑیں گے ،تاثر پھیل رہاہے کہ سی پیک چائنا پنجاب اکنامک کوریڈور ہے ، یہ ہمیں منظور نہیں۔

وزیراعظم پاناما سے جان چھڑالیں گے تو مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکیں گے ، پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی ، دو نوں جوہری طاقتیں ہیں ، تھوڑی بہت گولیاں چلتی رہیں گی ، لیکن جنگ نہیں ہوگی۔

اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ مودی کو انتہا پسند ذہنیت کے طور پر شناخت کیا گیا، اس قسم کےلوگ یہاں بھی ہیں ۔

الیاس بلور نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے،بتائیں کون ہمارا دوست ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website