اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیوں کو ہراساں کیا جانا روز کا معمول ہے جب کہ ہندوانتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے۔
India is on the rise of Hindu extremism and intolerance, FO spokesman
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنےکے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے جب کہ وہاں مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کیا جانا بھی معمول بن گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت و عدم برداشت مغرمی ممالک میں شہ سرخیاں اورعالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قسم کے واقعات میں ملوث ہیں جب کہ بھارتی حکومت ان تنظیموں کے سامنے خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے، بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کے خوف سے ہی پاکستانی طلبہ کو وطن واپس بھیجا، پاکستان طلبہ کو واپس بھیجنے کا معاملہ سفارتی سطح پر بھارت سمیت عالمی برادر ی کے ساتھ اٹھائے گا۔
دوسری جانب بھارت سے نکالے جانے والے نجی اسکول کے تمام طلبہ وطن واپس پاکستان پہنچ گئے، طلبہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد تین مختلف پروازوں کے ذریعے دہلی سے امرتسر پہنچایا گیا طلبہ کا آخری گروپ کل شام پرنسپل کی قیادت میں پاکستان پہنچا۔