وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوشش ہے کہ کشیدگی برقرار رہے، بھارت بات چیت کا سلسلہ بند رکھنا چاہتا ہے ۔
India is trying to keep the elongation: Khawaja Asif
انہوں نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ اصلی تو کیا جعلی کا بھی خواب نہیں دیکھے گا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے،افغانستان میں 16 ممالک کی افواج کامیابی کے قریب بھی نہیں پہنچیں۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو پاکستان نے کامیابی سے ختم کردیا ہے۔