وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ ہم امن پسند ہیں ، تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہرممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا، امن کی خواہش کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ، خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ ہم امن پسند ہیں ، تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں ۔ بھارت کی جانب سے امن کوششوں کا موثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت حالیہ واقعات کی تحقیقات کرے ، حقائق پاکستان کو فراہم کرے اور بھارتی فوج کو ہدایت دے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے ۔