لاہور(یس نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اوڑی میں حملہ بھارت نے خود کروایا ہے۔ بھارت کشمیر میں اپنا مقدمہ اور سفارتی جنگ ہار چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ توقع ہے وزیراعظم جنرل اسمبلی میں پوری جرات کےساتھ مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے۔سراج الحق نے کہا کہ مودی جنرل اسمبلی میں کشمیر پر عالمی برادری کے سوالات کا سامنا کرنے سے کترا رہا ہے، اسی لیے وہ امریکا نہیں جا رہا۔