اسلام آباد(اصغر علی مبارک)را ” کا بھیانک چہرہ سامنے لانے والا بھارتی صحافی تاحال لاپتہ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی اخبار نے کلبھوشن یادیو کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا ہے ،یہ خبر دینے والے صحافی چندن نندے غائب کردیا گیا ،کیا بھارت میں یہ آزادی رائے ہے ؟۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے جاسوس ہونے سے متعلق خبر شائع کرنے پر بھارتی صحافی چندن نندے کو غائب کردیا گیا ،انہیں آخری بار خان مارکیٹ دلی میں دیکھا گیا ،چندن نندے کا اپنے دوستوں احباب سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بھارتی خبر رساں ادارے کوئنٹ کو خبر ہٹانا پڑی ،کیا بھارت میں یہ آزادی رائے ہے ،حقیقت افسانے سے بھی عجیب تر ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کلبھوشن ’را‘کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا ہے ،کلبھوشن کو ’را ‘کے بڑے افسران نے بھرتی کیا ،اسے بطور جاسوس تعینات کرنے پر ’را‘کے 2اعلیٰ افسران کو تحفظات تھے جبکہ اس کی تعیناتی پر بنیادی اصولوں کو نظر انداز بھی کیا گیا اور وہ کلبھوشن کے بطور جاسوس پاکستان کام کرنے کے مخالف تھے ۔رپورٹ کے مطابق ایران ،پاکستان ڈیسک پر کام کرنے والے بھارتی افسران تعیناتی میں معاون ثابت ہوئے ،راکے سربراہان کے مطابق کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا تھا ،وہ اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا ۔اخبار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن کے والدین کو منہ بند رکھنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔