بھارتی ریاست تلنگانا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 66 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر سے اب تک 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس میں سے سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ضلع محبوب نگر میں ہوئیں جبکہ ضلع میدک میں 11 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے علاوہ نظام آباد، کریم نگر، عادل آباد، اور نلگوندا میں بھی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ موسمات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے گزشتہ برس بھی بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔