بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک مندر کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 1800 افراد پھنس گئے ہیں، متاثرین کی امداد کے لئے ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پھنسے والے 1800 افراد ہندو زائرین ہیں،جو اس پہاڑی علاقے میں یاترا پر گئے تھے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہندو زائرین سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنس گئے ہیں، ان سیکڑوں افراد کی امداد کے لئے ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 1800 کے قریب پھنسے افراد کو امدادی ٹیمیں پانی اور خوارک فراہم کر رہی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ مون سون کی شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔