counter easy hit

بھارت نے سری لنکن تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی

پالے کیلی: بھارت نے سری لنکن تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں اننگز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کرلیا۔

بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا ہے، سیریز کے تینوں ہی  میچز میں میزبان سائیڈ کو بھاری مارجن سے ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا، پہلے ٹیسٹ میں

India lock last nail in the Sri Lanka coffin

India lock last nail in the Sri Lanka coffin

304 رنز سے مات ہوئے، دوسرے میں ایک اننگز اور 53 رنز جبکہ اب ایک اننگز اور 171 رنز سے ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ پوری سیریز کے دوران ہی سری لنکن ٹیم کی پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی، آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن کا آغاز اس نے فالو آن کے بعد جاری دوسری اننگز میں  19 رنز ایک وکٹ کے ساتھ کیا مگر نئی صبح بھی سری لنکن ٹیم کی قسمت میں کوئی امید کی کرن نہیں لاسکی، صبح سے ہی وکٹیں گرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تو دوپہر تک پوری ٹیم کے 181 رنز پر ڈھیر ہونے کی صورت میں اختتام کو پہنچا، ڈیموتھ کرونا رتنے دن کی پہلی وکٹ ثابت ہوئے، انھیں 16 کے انفرادی اسکور پر ایشون کی گیند پر راہنے نے کیچ کیا۔

نائٹ واچ مین کو خاص طور پر محمد شامی نے اپنے نشانے پر رکھا، ان کی ہر گیند پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پشپا کمارا گئے اور آخر ان کی ہی گیند پر وہ ایج پر وردھیمان ساہا کی وکٹ بن گئے، انھوں نے فقط ایک رن بنایا، کوشل مینڈس بھی صرف 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انھیں شامی نے ایل بی ڈبلیو کیا، کپتان دنیش چندیمل نے انجیلو میتھیوز کی ہمراہی میں اسکور کو 100 سے آگے پہنچایا مگر دو اوورز کے فرق سے دونوں میدان بدر ہوگئے، چندیمل کو 36 کے انفرادی اسکورپر کلدیپ یادیو نے چتیشور پجارا کی مدد سے قابو کیا، میتھیوز 35 رنز پر ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے مگر انھیں تسلی نہیں ہوئی اور ریویو ضائع کرنے کے بعد ہی پویلین کا رخ کیا۔

دلروان پریرا (8) کو ایشون کی گیند پر پانڈیا نے کیچ کیا، لکشن سنداکن (8) کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، نروشن ڈیکویلا نے یادیو کی گیند پر راہنے کا کیچ بننے سے قبل سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، 181 کے مجموعے پر آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی لاہیرو کمارا تھے، ان کے ایشون کے ہاتھوں آؤٹ ہوتے ہی سری لنکن ٹیم رسوائی کی نئی داستان رقم کرچکی تھی۔ایشون نے 4، شامی نے 3 اور امیش یادیو نے 2 وکٹیں لیں۔ برق رفتار سنچری بنانے والے ہردیک پانڈیا کو میچ جبکہ تین میچز میں دوسنچریاں اسکور کرنے والے شیکھر دھون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website