راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اکتوبر سے اب تک ورکنگ بائونڈری پر 37 بار اور ایل او سی پر 199 بار جارحیت کی۔
سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی رچایا، ہم نے بھی منہ توڑ جواب دیا۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ بھارت نے ستمبر میں ایل او سی کی خلاف ورزی شروع کی اور تب بھی ہمارے 2 جوان شہید ہوئے تھے۔ کسی بھییونٹ سے بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے توہمارے جوابی وار سے بھارت کا جانی نقصان پاکستان کی نسبت تین گناہ زیادہ ہے ۔