نئی دہلی: بھارت نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا بھی کپتان مقرر کر دیا ہے۔
India made captain in ODI and T20 to Kohli
ویرات کوہلی کو مہندرا سنگھ دھونی کے مستعفی ہونے پرون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، کوہلی پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں جو18میچز سے ناقابل تسخیر ہے۔ویرات کوہلی کی پہلی اسائمنٹ انگلینڈ کیخلاف 15 جنوری سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی، ٹیم اس کے بعد اسی حریف سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔