counter easy hit

بھارت، نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز خطرے میں پڑگئی

India, New Zealand cricket badly at risk

India, New Zealand cricket badly at risk

 

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کرکٹ سیریز خطرے میں پڑگئی ، جسٹس لدھا کمیشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کےلیے بینک کو خط لکھ دیا، بی سی سی آئی سربراہ نے اس پر کہا کہ اگر ایسا ہوا تو نیوزی لینڈ سے جاری سیریز منسوخ ہو سکتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اور عدالتی کمیشن کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، سفارشات پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جسٹس لدھا کمیشن نے بینک کو خط لکھا ہے کہ بی سی سی آئی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے جائیں ۔

دوسری جانب کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو نہ صرف نیوزی لینڈ سے جاری سیریز منسوخ ہو جائے گی بلکہ کھلاڑیوں کوپیسوں کی ادائیگی بھی ممکن نہیں ہو گی۔

نیوزی لینڈ کو ابھی بھارت میں مزید ایک ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچ کھیلنے ہیں۔بورڈ آفیشل کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹ بند کرنا کوئی مذاق نہیں ،وہ نہیں چاہتے کہ دنیا بھر میں بھارت کا وقار مجروح ہو۔

دوسری جانب جسٹس لدھا نے وضاحت کی ہے کہ بینک صرف ایسوسی ایشنز کو ادائیگی روکے ،کرکٹ بورڈ دیگر معاملات معول کے مطابق چلا سکتا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website