سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)معروف سماجی شخصیت چوہدری مقصود یوکے نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں بن سکتانہ ہی اسے پاکستان کی ترقی قبول ہے آئے روز کی سرحدی خلاف ورزیاں اور مزاکرات میں مرضی کی شرائط سے بھارتی عزائم کسی سے چھپے ہوئے نہیں نہ ہی وہ اپنی منفی حرکتوں سے باز آنے کو تیار ہے جبکہ دشمن کو جواب دینے کی بجائے حکمرانوں کی ٹائم پالیسیاں عوام کو یہ بتانے کے لیے کا فی ہیں کہ میاں برادران اچھا وزیر اعظم بننے کی بجائے اچھا بزنس مین بننے کی کوششوں میں لگے ہیں مگر میاں برادران یاد رکھیں کے سیاستدان ہو یا کوئی بزنس مین ملک کی وجہ سے دنیاں میں عزت ہوتی ہے حکمران یاد رکھیں پاکستان ہے تو دنیا میں ہماری عزت ہے اگر حکمران اس اصول پر عمل کرنے میں ناکام رہے تو عوام کی برداشت جواب دے جائے گی حکمرانوں کو پاکستان میں پاکستانیت کو فروغ دینا ہوگا۔