counter easy hit

بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو ملک چھوڑنے کا حکم

India of Pakistani officers to leave the country

India of Pakistani officers to leave the country

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی دفتر خارجہ طلبی کے موقع پر پاکستانی سفارتکار پر جاسوسی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

نئی دلی :پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈے میں ناکامی اور سرحدوں پر اشتعال انگیزی کے بعد بھارت اب سفارتی دہشت گردی پر اتر آیا ۔ پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو غیر پسندیدہ شخصیت قرا ر دے کر 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے اسٹاف میں شامل اہلکار محمود اختر کو حساس دستاویزات رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا، تاہم بعد ازاں پاکستانی اہلکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث رہا کر دیا گیا ۔

دوسری جانب بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی دفتر خارجہ طلبی کے موقع پر پاکستانی سفارتکار پر جاسوسی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی پاکستانی ہائی کمیشن کا اہلکار خلاف ضابطہ کارروائیوں میں ملوث نہیں ۔ عبدالباسط نے پاکستانی سفارتکار کو حراساں کرنے پر بھارتی وزارت خارجہ سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اہلکار کو حراساں کرنا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں فوجی مرکز پر حملے کے بعد سے مزید کشیدہ ہوگئے ہیں، جس کا الزام نئی دلی نے اسلام آباد پر عائد کیا تھا تاہم پاکستان نے اسے سختی سے مسترد کر دیا تھا ۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی خلاف ورزی جاری ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website