counter easy hit

بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش روک دی گئی

Cinema

Cinema

کراچی : بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک مخصوص لابی ہمیشہ سے پاکستانی فنکاروں اور فلموں کے خلاف سرگرم عمل رہی ہے جو نہیں چاہتی کہ پاکستانی فلمیں بھارت میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں یا پاکستانی فنکار بھارت آکر کام کریں۔

گزشتہ چند ماہ سے ایک طویل عرصہ کی جدوجہد کے بعد پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کا سلسلہ شروع ہوا، جو دونوں ممالک کی اہم شخصیات کی باہمی رضا مندی سے شروع ہوا تھا،لیکن اچانک انھیں سنیماؤں سے اتار دیا گیا، حالانکہ وہ فلمیں ان سنیماؤں میں بہت اچھا بزنس کررہی تھیں ،پاکستانی فلموں کی نمائش اچانک رک جانے سے پاکستان فلم پروڈیوسرز اور فنکاروں میں تشویش پائی جاتی ہے،جب کہ اس کے برعکس پاکستان میں ابھی تک کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش کو اس طرح نہیں روکا گیا۔

اس صورتحال میں پاکستانی فلم پروڈیوسرز اور فنکاروں نے بھارتی لابی کے اس رویہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی رشتوں کو نقصان پہنچانے کا ذمے دار قرار دیا ہے، پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لوگوں نے کہا کہ اگر بھارتی فلم انڈسٹری کے رویہ میں تبدیلی نہیں آتی تو ہمیں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ کیوں نہ پاکستان میں بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کیا جائے اور ان کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی جائے۔