اسلام آباد…. پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے کہا ہے کہ جیسے ہی ماحول سازگار ہو گا، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلدہوگی۔
اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سےمنعقدہ ایک تقریب میں گوتم بمباوالے کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ ملاقات کے لیے دونوں ملکوں کے مشیر قومی سلامتی رابطے میں ہیں، ملاقات کی حتمی تاریخ نہیں بتا سکتا ۔پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلدہوگی۔
بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشیر سلامتی پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔ نہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے سیاچین سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کروںگا، پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، پاک بھارت ٹریڈ کے لیے ویزا میں آسانی اور نمائشوں کے انعقاد جیسے اقدامات ہونے چاہئیں۔گوتم بمبا والے نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بھارت کا کوئی عمل دخل نہیں ، دونوں آزاد اور خودمختار ممالک ہیں ۔