کراچی………ایشیاء کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کراچی میں بھی کئی مقامات پر بڑی اسکرین لگائی گئیں جہاں جوش خروش عروج پر نظر آیا لیکن شکست کے بعد شائقین ٹوٹے ہوئے دل لیکر گھروں کو لوٹ گئے۔
آنکھوں میں جیت کے خواب سجائے کراچی کے شائقین نے بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کیلئے مختلف مقامات کا رخ کیا، شائقین کا جوش و جذبہ عروج پر نظر آیا،گانے گائے خوب دھوم دھڑکا کیا۔ پاکستان کی وکٹیں گرنا شروع ہوئیں تو امید کا دامن چھوٹتےنظر آیا،کھلتے چہرے مرجھانے لگے لیکن جب محمد عامربولنگ کیلئے آئے تو پنڈال میں خوشیاں لوٹ آئیں، پھر وہی رقص،پھر دھوم دھڑکالیکن پھر امیدیں ٹوٹیں، دل ٹوٹےاور شکست کے بعد مایوس چہرے لئے شائقین گھروں کو لوٹ گئے۔