counter easy hit

بھارت جانیوالے افراد کا مرکز یا پارٹی پالیسی سے تعلق نہیں: رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے اہم پالیسی بیان میں واضح کیا ہے کہ متحدہ کل بھی محب وطن جماعت تھی آج بھی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 1992 کے آپریشن میں کی جانے والی ناانصافیاں ریکارڈ پر موجود ہیں۔ جانیں بچانے کے لیے ہزاروں کارکن ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی چلے گئے۔

بھارت جانے والوں نے ایم کیو ایم کے مرکز سے اجازت لی اور نہ ہی اس عمل کو پارٹی پالیسی قرار دیا جا سکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے بھارت جانے والے افراد سے منسوب کردہ تربیت وغیر کے معاملات کا بھی ایم کیو ایم کے مرکز یا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں اپیل کی گئی ہے کہ طاقت کے استعمال کے بجائے حقائق کا جائزہ لیا جائے اور ناراض بلوچوں کے لیے عام معافی کی طرز پر ماضی کی تلخیوں کو بھلا دیا جائے۔ ایم کیو ایم کل بھی محبت وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے۔