دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم ہے۔
مظاہرین نے ریلوے اسٹیشنز، موٹر سائیکلوں، بسوں اور دکانوں کو آگ لگا دی، مشتعل مظاہرین نے ہریانہ کے ایک وزیر کے گھر کو بھی جلا ڈالا اور بی جے پی کے وزیر کے گھر پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے سڑکیں اور ریلوے لائنیں بلاک کررکھی ہیں، تمام تعلیمی ادارے 22 فروری تک بند کردیے گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئی ہیں، جاٹ برادری تعلیمی اداروں اورملازمتوں میں اپنا کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔