حیدرآباد…..بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں اور ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگا دی۔احتجاج کے دوران اہم ہائے وے بھی ٹریفک کیلئے بند رہی۔
گزشتہ روز آندھرا پردیش کی کپو برادری کے ہزاروں افراد نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر مارچ کیا، جو اچانک شدت اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی ۔ضلع گوداوری میں ٹرین کو بوگیوں اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔مظاہرے میں 15 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے بعد صورتحال قابو میں آئی۔