counter easy hit

پٹھان کوٹ ایئربیس پر فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع

Pathankot

Pathankot

پٹھان کوٹ (جیوڈیسک) بھارتی پنجاب پٹھان کوٹ میں ائیر بیس پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملے میں چار حملہ آور اور چار بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ کے علاقے میں فوجی یونیفارم اور سرکاری گاڑی میں سوار چھ مسلح حملہ آوروں نے ائیر فورس پر دھاوا بولا ۔

ساڑھے تین بجے کے قریب حملہ آور نان آپریشنل ایریا میں داخل ہوگئے جہاں طیارے اور ہیلی کاپٹر پارک کیے جاتے ہیں ۔ فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران دو دھماکے بھی سنے گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی گورداسپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہے جو گزشتہ روزچھینی گئی ۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد دہلی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ۔ ائیرپورٹ ، ریلوے سٹیشن ، بس سٹینڈ اور دیگر حساس عمارتوں پر اضافی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ اس سے قبل اگست میں گرداس پور کے ایک پولیس سٹیشن پر ہونے والے اسی قسم کے حملے میں سات افراد مارے گئے ۔ پولیس کے ساتھ تقریباً 12 گھنٹے کے تصادم میں تین حملہ آور بھی مارے گئے تھے ۔