counter easy hit

بیجنگ کے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعلقات پر بھارت مداخلت سے باز رہے، چین کی تنبیہ

بیجنگ: چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیائی ممالک سے بیجنگ کے تعلقات کے معاملے میں مداخلت سے بازرہے۔

India refrained from intervention on relations with Beijing's South Asian countries, China warning

India refrained from intervention on relations with Beijing’s South Asian countries, China warning

چین کے آن لائن جریدے گلوبل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا اوربحرہند کو اپنی جاگیرسمجھ کردندناتا پھررہا ہے لیکن چین کو امید ہے کہ مشترکہ ترقی کے لئے بھارت ہمارے اورخطے کے دیگرممالک کے تحفظات کو سمجھے گا اوراس ترقی میں اپنا کردارادا کرے گا، لیکن بھارت خطے میں چین کے اثرو رسوخ کم کم کرنا چاہتا ہے، اگر نئی دلی کی یہ پالیسی جاری رہی تو چین اس کا منہ توڑ جواب دے گا کیونکہ بھارت کی پالیسی سے چین کے اہم مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ ہم اس کے لئے پرامید نہیں بلکہ گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے کہ وہ ہمارے تحفظات کو کس طرح دور کرتا ہے۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق چین کی’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ پالیسی کے ذریعے جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے، جب ان ممالک میں چین کی کمپنیاں اچھی طرح اپنے قدم جما لیں گی تو اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ چین ان ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات بھی استوارکرے کیونکہ اس کا مقصد صرف چین کے مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ پورے خطے کے مفادات کا تحفظ ہے۔ اخبارکے مطابق بھارت کی جانب سے چین کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پرپریشان ہونا فطری ہے اوربھارت ’جوبھوٹان کو سفارتی و معاشی طورپرچلاتا ہے‘ کی وجہ سے ہی چین اور بھوٹان آج تک سفارتی تعلقات قائم نہیں کر سکے ہیں، بھارت کی نگرانی کی وجہ سے ہی چین کے نیپال اور سری لنکا کے ساتھ تعلقات بھی اچھے  قائم نہیں ہو سکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website