بھارت سرکار نے بالاخر ایک طویل انتظار کے بعد پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کردیے ہیں ۔
India released the visa to Sajal Ali Adnan Siddiqui
بھارتی میڈیا کے مطابق سجل علی اور عدنان صدیقی سری دیوی کی فلم ’’موم‘‘ میں کام کررہے ہیں ۔ جس میں سجل نے سری دیوی کی بیٹی اور عدنان نے داماد کا کردار ادا کیا ہے ۔فلم کی شوٹنگ تقریبا ًمکمل ہوچکی تھی تاہم لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث اختتامی سین فلمانا باقی تھے کہ کام رک گیا ۔ تاہم اب چار ماہ بعد دونوں آرٹسٹوں کو ویزا جاری کردیا گیا ہے ۔ جس کے بعد امید ہے کہ دونوں اپنا بقیہ کام مکمل کرانے جلد ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’موم‘‘ اس سال مئی میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے ۔