بھارت نے ’را‘ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے خلاف چارج شیٹ اور فیصلے کی تفصیل مانگ لی، سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے قونصلر رسائی کا بھی مطالبہ کیا ۔
India seeks copy of charge sheet against kulbhushan
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے اپنی حکومت کا موقف پیش کیا اور اپنے مطالبات تہمینہ جنجوعہ کے سامنے پیش کئے۔