لاہور : شہریار خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ممکنہ سیریز ہونی چاہیے اور وہ بھارت کی طرف سے ایم او یو پر عمل کیے جانے کی امید بھی رکھتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حالیہ سیاسی کشیدگی میں پاک بھارت سیریز ممکن نظر نہیں آ رہی البتہ بھارت سے اگر سیریز نہیں بھی ہوتی تو پاکستان کی کرکٹ کے راستے کھلے ہیں اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔