اسلام آباد : بھارت کی جانب سے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات منسوخ ہونے کی اطلاعات کے بعد پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خارجہ مشیروں کے مزاکرات کے لئے پیشگی شرط رکھنا افسوس ناک ہے۔ پاکستان نے مذاکرات سے پہلے کوئی شرط عائد نہیں کی۔ بھارتی دفتر خارجہ کا بیان افسوس ناک ہے۔
بیان پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ بامقصد مذاکرات کا حامی رہا ہے۔ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے سنجیدہ مذاکرات ضروری ہیں تاہم بھارت دوسری مرتبہ طے شدہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 23 اور 24 اگست کو ہونے والی ملاقات اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے ملاقات میں طے ہوئی تھی۔ دلی مذاکرات کیلئے پاکستان نے ایک جامع ایجنڈا تیار کیا تھا۔